بدھ, جون 10, 2026
اشتہار

ماہرہ خان سے ’یکطرفہ محبت‘ اور اقرا عزیز پر ’کرش‘ ہے، علی عباس

اشتہار

حیرت انگیز

اداکار علی عباس نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اداکارہ ماہرہ خان سے یکطرفہ محبت ہے۔

شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار وسیم عباس کے صاحبزادے و اداکار علی عباس نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

اداکار نے کہا کہ مجھے یکطرفہ محبت ہے اس بات کو 12 سے 13 سال گزر گئے ہیں اور پوری دنیا کو پتا ہے کہ مجھے ماہرہ خان بہت پسند ہیں اور آج سے نہیں جب وہ وی جے تھیں تب سے اچھی لگتی ہیں۔

علی عباس نے کہا کہ یہ بتانا چاہوں گا کہ ایک محبت جو پکی والی ہے وہ تو مجھے اپنی بیوی سے ہے۔

یہ پڑھیں: والد نے دوسری شادی کی تو ہمارا رشتہ ٹوٹ گیا تھا، علی عباس

اداکار نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ محبت ایک بار پھر ہوگئی پھر نہیں ہوتی، محبت ہونی چاہیے یہ آپ کو جوان، زندہ اور خوش رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اقرا عزیز بہت پسند ہے اور کرش بھی انہی پر ہے۔

ایک سوال کے جواب میں علی عباس نے کہا کہ عمران اشرف کی کوالٹی یہ ہے کہ یہ ہر بار مختلف کردار کرتے ہیں، مجھے ان کے کردار کے نام بھی معلوم ہے، یہ رسک لے کر اداکاری کرتے ہیں اور بڑے دال والے لوگ ہی کرسکتے ہیں اور ایسے اداکار ہی بڑے بن سکتے ہیں۔

علی عباس نے کہا کہ میں اسکرین پر رومینس بہت اچھا کرتا ہوں اور میرے ساتھی اداکار بھی یہی کہتے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں