منگل, مارچ 17, 2026
اشتہار

’لگتا ہے مائنس بانی پی ٹی آئی ہو گیا‘ علیمہ خان کے بیان پر علی امین کا جواب آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خانم کے بیان پر وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کا ردعمل آگیا۔

وزیراعلیٰ کےپی علی امین گنڈاپور نے جواب میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ہمارا لیڈر ہے ان کا جو بیان آئے گا اس پر من و عن عمل کا پابند ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جو فیصلہ بانی پی ٹی آئی نے کیا ہمیں وہ قبول ہو گا اس معاملے پر بار بار بات کر کے ایشو نہ بنایا جائے۔

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ سے صحافی نے سوال کیا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا بجٹ منظوری کے بغیر پاس نہ کریں تو کیا وہ مائنس ہوگئے ہیں۔

جواب میں علیمہ خانم نے کہا کہ میرا خیال ہے مائنس بانی پی ٹی آئی ہوگیا ہے۔

صحافی نے پوچھا کہ کے پی ممبران کہتے ہیں علی امین گنڈا پور طاقتور ہیں انہیں نہ نہیں کہہ سکتے، جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کے پی ممبران اسمبلی بوجھ نہیں اٹھا سکتے تو گھر چلے جائیں۔

علیمہ خانم نے کہا کہ پولیس نے اڈیالہ جیل جانے سے روکنا ہے تو روکے ہم نہیں ڈرتے، عمران خان نے خطے کی صورتحال پر متحد رہنے کا پیغام دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بجٹ کی پروا نہیں عمران خان نے جو کہا وہ ہمارے لیے اہم ہے، نہیں معلوم بجٹ پاس کرنے کی کیا جلدی تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں