اسلام آباد : حقیقی آزادی مارچ کے دو کیسز میں علی امین گنڈا پور اور عمر ایوب کو اشتہاری قرار دیتے ہوئےدائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور , عمر ایوب و دیگر کیخلاف حقیقی آزادی مارچ کے 2 کیسز کی سماعت ہوئی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کیسز پر سماعت کی ، علی امین اور عمر ایوب عدالت پیش نہ ہوئے۔
عدالت کیجانب سے متعدد بار طلب کرنے کے باوجود دونوں رہنما پیش نہیں ہورہے تھے، جس پر عدالت نے دونوں رہنماوں کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
عدالت نے گزشتہ سماعت پر علی امین کیخلاف اشتہاری کی کاروائی شروع کرنے کا حکم دیا تھا۔
خیال رہے علی امین ودیگر کیخلاف تھانہ بارہ کہو میں 2 مقدمات درج ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


