سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا سیکیورٹی واپس لینے پر ردعمل آگیا۔
اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں سابق وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے سیکیورٹی واپس لینے کی تصدیق کردی اور کہا کہ سی ایم سیکیورٹی گزشتہ روز چیف سیکیورٹی آفیسر کے حکم پر لی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے پاس ایک جیمر، دو ڈبل کیبن اور ڈرائیور سمیت 14 افراد کا اسٹاف تھا۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ڈی آئی خان حساس علاقہ ہے اور پہلے سے تھریٹس الرٹ موجود ہیں، تھریٹ الرٹس سابق سی ایم کے طور پر دہشت گردی کی پالیسی کے باعث ملی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈی آئی خان دہشت گردی سے متاثرہ علاقہ ہے پھر بھی سیکیورٹی واپس لی گئی ہے، سی ایس او سے وجوہات جاننے پر معلوم ہوا کہ آرڈر اوپر سے آئے ہیں۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سی ایم ہاؤس میں اگر گاڑیاں کم ہیں تو میں اپنی گاڑیاں بھیج دوں گا، مجھے اگر دوبارہ گاڑی یا سیکیورٹی دی گئی تو میں پھر نہیں لوں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں ہماری حکومت ہے لیکن پھر بھی یہ بلا جواز اقدام کیا گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


