جمعہ, اکتوبر 11, 2024
اشتہار

آئینی ترمیم کے نام پر PTI کو کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، علی امین گنڈاپور

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم کے نام پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

علی امین گنڈاپور سے خیبر پختونخوا کے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز اور قائدین نے ملاقات کی جس میں 4 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہونے والے پُرامن احتجاج کے انتظامات اور تیاریوں پر مشاورت ہوئی۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت ہمارا راستہ روکنے کیلیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے لیکن عوام ان کے تمام کاموں اور اقدامات کو غلط سمجھ رہے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پُرامن احتجاج کا آئینی و جمہوری حق ضرور استعمال کریں گے، کسی سے تصادم نہیں چاہتے پولیس والے ہمارے بھائی ہیں، پولیس کا نقصان ہمارا نقصان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جمہوری حق استعمال کریں گے کسی کو نقصان پہنچانا مقصد نہیں، خیبر پختونخوا کے قافلے ایک منظم انداز میں اسلام آباد پہنچیں گے۔

علی امین گنڈاپور کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی قائدین کو قافلوں کی قیادت کرنی ہوگی اور لیڈرشپ کو رول ادا کرنا ہوگا، قائدین قافلوں میں نظم و ضبط اور طے شدہ لائحہ عمل کو یقینی بنائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں