منگل, جون 16, 2026
اشتہار

بانی پی ٹی آئی سے ذاتی معالج کی ملاقات کیلیے لگاتار آواز اٹھانی چاہیے، گنڈاپور

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور (20 فروری 2026): سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت سے کہا ہے کہ عمران خان سے ذاتی معالج کی ملاقات کیلیے لگاتار آواز اٹھانی چاہیے۔

علی امین گنڈاپور نے ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت اور آنکھ سے متعلق تحفظات ہیں، عمران خان نے کینسر کے مفت علاج کیلیے اسپتال بنائے جبکہ خیبر پختونخوا اور پھر ملک بھر کے عوام کو صحت کارڈ دیا، ان کے ذاتی معالج کو ان سے نہیں ملوایا جا رہا جو شرم کی بات ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گنڈاپور وزارت اعلیٰ سے فراغت کے بعد کہاں اور کیا کر رہے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ میری باتیں سن کر کچھ لوگ متنازع باتیں کر رہے ہیں لیکن مجھے کسی کی پروا نہیں، اگر میرے غصہ کی وجہ سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو معذرت خواہ ہوں، میرا غصہ جائز ہے کیونکہ ہم اب تک عمران خان سے ذاتی معالج کی ملاقات نہیں کروا سکے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج جو عمران خان کی وجہ سے کچھ ہیں اگر وہ میرے غصے پر ناراض ہیں تو افسوس ہی کیا جا سکتا ہے، ہم سب کو بھرپور طریقے سے اپنے مقصد پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے، بانی پی ٹی آئی سے ذاتی معالج کی ملاقات کیلیے لگاتار آواز اٹھانی چاہیے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم اپنے مقصد سے ہٹ کر اور باتوں میں مصروف ہوگئے ہیں، باتوں میں وقت ضائع کر رہے ہیں اور مقصد بھی حاصل نہیں کر رہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں