پیر, نومبر 4, 2024
اشتہار

ضمانت کے باوجود جیل انتظامیہ کا علی امین گنڈاپور کو رہا کرنے سے انکار

اشتہار

حیرت انگیز

حفاظتی ضمانت منظور ہونے کے باوجود پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور کو جیل سے رہائی نہ مل سکی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ سینٹرل جیل کی انتظامیہ نے علی امین گنڈاپور کو رہا کرنے سے انکار کر دیا۔ جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما مختلف مقدمات میں پنجاب پولیس کو مطلوب ہیں۔

صدر پی ٹی آئی سکھر ایڈووکیٹ ظہیر بابر جیل پہنچ گئے اور حکام سے مطالبہ کیا کہ عدالت نے حفاظتی ضمانت منظور کی علی امین گنڈاپور کو رہا کریں۔

- Advertisement -

ایڈووکیٹ ظہیر بابر نے کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود جیل حکام نے رہا نہیں کیا، پنجاب پولیس موجود نہیں گرفتاری کے لیے سنفھ حکومت سے اجازت لینا ہوگی، علی امین گنڈاپور مٹھی میں درج مقدمے میں عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے کل سیشن عدالت میں توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے پر غور شروع کر دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں