ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے آڈیو لیک کیس میں عدم پیشی کے باعث وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں آڈیو لیک کیس کی سماعت ہوئی، سیشن عدالت میں علی امین گنڈا پور کی جانب سے کوئی بھی پیش نہ ہوا۔
ایڈیشنل سیشن جج نے علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا، علی امین کی عدم دستیابی کے باعث فرد جرم کی کارروائی بھی مؤخر کردی گئی۔
اسلام آباد عدالت نے آج کیس فرد جرم عائد کرنے کیلئے مقرر کر رکھا تھا، عدالت نے آڈیو لیک کیس پر سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کردی ہے.
یاد رہے کہ 2022 میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے حوالے سے علی امین گنڈا پور کی ایک شخص کے ساتھ مبینہ آڈیو لیک ہوگئی تھی جس میں علی امین گنڈا پور پوچھ رہے ہیں کہ بندوقیں کتنی ہیں، جس پر دوسرا شخص کہتا ہے کہ بہت ہیں۔
علی امین گنڈا پور نے صوبہ دہشتگردوں کے حوالے کردیا ہے: فیصل کریم کنڈی


