تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

وفاقی وزیرعلی امین گنڈاپور نے مولانا فضل الرحمان کو قانونی نوٹس بھجوا دیا

اسلام آباد : وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے مولانا فضل الرحمن کو قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے، علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ مولانا قانونی نوٹس کا جواب دینے کی تیاری کریں،  وقت پر نوٹس موصول نہ ہونے کا کوئی بہانہ نہیں چلے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو قانونی نوٹس بھجوا دیا، لیگل نوٹس مولانا فضل الرحمان کے مدرسے کے ایڈریس پربھجوایا گیا۔

نوٹس پاکستان پوسٹ کی ارجنٹ میل سروس کے ذریعے بھجوایا گیا، جو مولانا فضل الرحمان کو 24 گھنٹے میں موصول ہو جائے گا۔ نوٹس بھجوانے اور وصول کروانے کے خصوصی مناظر بھی عکس بند کیے گئے ہیں۔

علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ مولانا قانونی نوٹس کا جواب دینے کی تیاری کریں۔ وقت پر نوٹس موصول نہ ہونے کا کوئی بہانہ نہیں چلے گا۔

یاد رہے دو روز قبل وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور نے مولانا فضل الرحمان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا تھا ، اس سلسلے میں علی امین گنڈا پور کی ماہر قانون بابر اعوان سے ملاقات ہوئی تھی ، جس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی میڈیا افتخار درانی بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں : مولانا فضل الرحمان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ

دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں مولانا فضل الرحمان کے خلاف قانونی چارہ جوئی پر مشاورت کی گئی تھی۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق علی امین گنڈا پور قانونی نکات پر کل ایک مفصل پریس کانفرنس بھی کریں گے، فضل الرحمان کا بطور کشمیر کمیٹی کردار اور تقاریر ریکارڈ کا حصہ بنائی جائیں گی اور مولانا فضل الرحمان کے خلاف آئندہ ایک دو روز میں قانونی چارہ جوئی کا باقاعدہ آغاز کردیا جائے گا۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ نام نہاد آزادی مارچ والے قوم کے سامنے مزید بے نقاب ہوں گے، باشعور عوام فضل الرحمان کے ذاتی ایجنڈے کو ناکام بنائیں گے، مولانا فضل الرحمان نے اپنے ذاتی مقاصد کے لیے ہمیشہ مذہب کا سہارا لیا ہے، ان کو اسلام آباد کی یادیں ستا رہی ہیں۔

واضح رہے جے یو آئی (ف) نے 27 اکتوبر کو اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان کیا ہے، مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مظاہروں کے ساتھ اسلام آباد کی طرف آزادی مارچ شروع ہوگا۔

Comments

- Advertisement -