راولپنڈی : وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں 3گھنٹے طویل ملاقات ہوئی، جس میں سیاسی صورتحال، پارٹی امور اور صوبائی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ملاقات ختم ہوگئی۔
ملاقات تین گھنٹے جاری رہی جس میں سیاسی صورتحال، پارٹی امور اور صوبائی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ علی امین نے بانی پی ٹی آئی کو خیبرپختونخوا کی گورننس سے متعلق مسائل اور صوبے کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی۔
ملاقات صبح 9 بجے شروع ہوئی اور دوپہر کے وقت ختم ہوئی، جس کے بعد وزیراعلیٰ اڈیالہ جیل سے روانہ ہوگئے۔
یاد رہے چند ہفتے قبل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو اڈیالہ جیل کے قریب گورکھپور ناکے پر روک دیا گیا تھا۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا یہ چاہتے ہیں ملاقاتیں نہ ہوں تاکہ پارٹی کے اندر اختلافات اور غلط فہمیاں پیدا ہوں۔ "اگر مجھے بانی سے ملاقات کی اجازت نہ ملی تو میں رات تک یہیں بیٹھوں گا۔”
صحافی کے سوال پر انہوں نے کہا تھا "کیا آپ چاہتے ہیں کہ میں جیل توڑ کر اندر گھس جاؤں؟ لیکن اس سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، جیل توڑ کرمیں اندر داخل ہو جاؤں کیا ہوگا ملاقات کی اجازت نہیں دیں گے۔”
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


