بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

’علی امین گنڈاپور کی پی آئی اے خریدنے میں خصوصی دلچسپی‘ وفاق کو دوسرا خط

اشتہار

حیرت انگیز

پی آئی اے نجکاری کے معاملے پر کےپی انویسٹمنٹ بورڈ نے وفاقی وزیرنجکاری کے نام دوسرا خط ارسال کر دیا۔

خط کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے یکم نومبر کو پی آئی اے نجکاری میں دلچسپی کا اظہار کیا تھا لیکن خط بھیجے 10 روز گزر چکے ہیں اپ ڈیٹ چاہیے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ بورڈ آف انویسٹمنٹ کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی بھرپور حمایت حاصل ہے انویسٹمنٹ   بورڈ پی آئی اے کی نجکاری میں حصہ لینے کیلئے تیار ہے، پی آئی اے نجکاری پر کےپی انویسٹمنٹ بورڈ آپ کے جواب کا منتظر ہے۔

- Advertisement -

وائس چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ حسن مسعود کنور کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور پی آئی اے خریدنے میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں، بی اوآئی ٹی اور سرمایہ کار پی آئی اے خریدنے کےلیے تیار بیٹھے ہیں پی آئی خریدنےکےلیے سنجیدہ ہیں یہ سیاسی معاملہ نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں