اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

علی انصاری کراچی میں بارش کی بعد ابتر صورتحال پر برس پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

اداکار علی انصاری کراچی میں ہونے والی حالیہ بارشوں کے بعد ابتر صورت حال دیکھ کر غصے میں آگئے۔

کراچی میں 5 جولائی سے شروع ہونے والا مون سون کی بارشوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے آج بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

اسی حوالے سے علی انصاری نے سوشل میڈیا کے ایک پیج پر جاری ویڈیو انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی جس میں لال کوٹھی شارع فیصل کا منظر دکھایا گیا اور سڑک پانی میں ڈوبی ہوئی تھی۔

اداکار نے لکھا کہ ‘شہر کے انفرا اسٹرکچر کے حوالے سے کیا کبھی بہتری کے آثار نظر آئیں گے؟’

علی انصاری نے اپنی پوسٹ میں برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ ‘ہر سال ان ہی مشکلات کا سامنا ہوتا ہے، مایوس ہوں لیکن حیرانی بالکل نہیں ہے’۔

واضح رہے کہ علی انصاری اور اداکارہ صبور علی گزشتہ سال رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اور ان کی اہلیہ سجل علی کی بہن ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں