تازہ ترین

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

علی انصاری اور صبور علی کی آنکھوں میں آنسو کیوں تھے؟

کراچی: اداکارہ صبور علی اور اداکار علی انصاری نے منگنی کی تقریب کے جذباتی لمحات سے متعلق مداحوں کو آگاہ کردیا۔

علی انصاری نے انسٹاگرام پر جذباتی لمحات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ صبور علی منگنی کی تقریب میں والدہ کو یاد کرتی رہیں جبکہ علی انصاری تقریب کے کسی بھی لمحے میں اپنے مرحوم والد کو نہیں بھولے۔

اداکار نے صبور کی آبدیدہ ہوتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ اس تصویر کی قیمت ایک ہزار الفاظ سے زیادہ ہے، صبور کی آنکھوں سے گرنے والے آنسوؤں نے مجھے بتایا کہ وہ اپنی ماں کو کتنا یاد کررہی ہیں اور دل ہی دل میں مجھے اپنے والد کی یاد آرہی تھی۔

علی انصاری نے لکھا کہ ہماری خواہش تھی کہ وہ دونوں بھی ہماری خوشیوں میں شامل ہوتے لیکن یقیناً وہ کہیں دور ہماری خوشیوں میں شامل ہوں گے اور ہمیں دیکھ کر مسکرا رہے ہوں گے۔

انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ اپنے چاہنے والوں کی قدر کریں، اُن کے ساتھ وقت گزاریں۔

واضح رہے کہ یکم مئی کو علی انصاری اور صبور علی نے منگنی کی تھی، منگنی کا اعلان دونوں نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -