بالی ووڈ کی مشہور جوڑی ریچا چڈھا اور علی فضل نے اپنی ننھی پری کی پہلی تصویر شیئر کردی۔
فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بالی ووڈ اداکارہ ریچا چڈھا اور ان کے شوہر علی فضل نے نومولود بیٹی کی پہلی تصویر شیئر کردی۔
View this post on Instagram
ریچا چڈھا اور علی فضل نے اپنی مشترکہ پوسٹ میں اپنی بیٹی کی تصویر شیئر کی جس میں جوڑی کی بیٹی کے صرف پاؤں نظر آرہے ہیں۔
دونوں اداکاروں نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ ہماری زندگی کے سب سے بڑے تعاون کا اعلان کرنے کے لیے ہم مشترکہ پوسٹ کررہے ہیں، ہمیں واقعی برکت سے نوازا گیا ہے، ہماری بیٹی ہمیں بہت مصروف رکھتی ہے۔
پہلی اولاد کو دُنیا میں خوش آمدید کہنے والے جوڑے ریچا چڈھا اور علی فضل کو شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیات اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔
دوسری جانب علی فضل اور ریچا چڈھا نے مبارکباد اور نیک خواہشات ملنے پر اپنے تمام مداحوں اور ساتھی فنکاروں کا شکریہ بھی ادا کیا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


