پاکستان کے معروف گلوکار علی حیدر کے نئے گانے ’اجازت‘ نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی۔
امریکا میں مقیم پاکستانی گلوکار علی حیدر نے بتایا کہ ’اجازت‘ گانے کو امریکا کی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں فلمایا گیا ہے اور اسے گزشتہ اتوار کو باضابطہ طور پر ریلیز کیا گیا ہے۔
اس گانے نے ریلیز ہوتے ہی تہلکا مچا دیا ہے، یوٹیوب، فیس بک اور انسٹاگرام سب ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر صارفین کی جانب سے تعریف کی جارہی ہے۔
علی حیدر کے نئے گانے کی مقبولیت نے ثابت کیا کہ ان کی موسیقی آج بھی سرحدوں سے بالاتر ہو کر سامعین کے دلوں تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
صارفین کی جانب سے خاص طور پر گانے کی موسیقی کی دھنوں اور علی حیدر کے کلاسک انداز کی خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں۔
کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ علی حیدر کی آواز ’سدا بہار‘ ہے جبکہ بعض صارفین نے ویڈیو کی پروڈکشن، کمپوزیشن اور کاسٹ کی پرفارمنس کو بھی قابلِ تعریف قرار دیا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


