The news is by your side.

Advertisement

علی حیدر گیلانی بازیابی کے بعد آج وطن پہنچیں گے

کابل: سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے اغوا شدہ صاحبزادے علی حیدر گیلانی بازیابی کے بعد آج کسی وقت وطن واپس پہنچیں گے۔

تفصیلات کےمطابق علی حیدر گیلانی اپنے پرائیوٹ طیارے میں کابل سے لاہور پہنچیں گے۔

علی حیدر گیلانی کو 9 مئی 2013 میں ملتان سے اغوا کیا گیا تھا۔ انہیں امریکی اور افغان فورسز کی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں افغان صوبے غزنی سے بازیاب کیا گیا۔

مزید پڑھیں: سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا بیٹا افغانستان سے بازیاب

اس سے قبل آرمی چیف نے یوسف رضا گیلانی کو فون کر کے انہیں بیٹے کی بازیابی پر مبارکباد دی۔ علی حیدر گیلانی کی بازیابی کے بعد افغان نیشنل سیکیورٹی کے مشیر نے پاکستانی مشیر خارجہ سرتاج عزیز کو فون کر کے مطلع کیا تھا۔

علی حیدر گیلانی ملتان کے حلقہ پی پی 200 سے امیدوار تھے اور انہیں فرخ ٹاؤن سے کارنر میٹنگ کے دوران 8 مسلح افراد نے دن دہاڑے اغوا کیا، عینی شاہدین کے مطابق اغوا کے وقت انہیں گولی بھی لگی تھی۔

علی حیدر گیلانی کے بھائی عبد القادر گیلانی نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اپنے بھائی کی بازیابی کی خبر کی بے حد خوشی ہے تاہم جب تک آئی ایس پی آر کی جانب سے اس کی تصدیق نہیں کی جائے گی ہمارے لیے اس پر یقین کرنا مشکل ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان معلومات کے تبادلے کا سلسلہ جاری ہے اورانٹیلی جنس معلومات شیئر کی جاتی ہیں لہذاٰ ہم پاک فوج کی جانب سے تصدیق کے منتظر ہیں۔

علی حیدر گیلانی کے دوسرے بھائی علی موسیٰ گیلانی نے بھی اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 3 سال بعد بھائی کی بازیابی کی بے حد خوشی ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں