جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

نامزد پاکستانی سفیرعلی جہانگیرصدیقی واشنگٹن پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکہ میں پاکستان کے نامزد سفیر علی جہانگیرصدیقی واشنگٹن پہنچ گئے جہاں وہ آج اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ میں پاکستان کے نامزد سفیر علی جہانگیر صدیقی واشنگٹن پہنچے تو ڈپٹی چیف آف مشن رضوان سعید شیخ نے ان کا استقبال کیا۔

علی جہانگیر صدیقی کو اعزاز احمد چوہدری کی جگہ امریکہ میں پاکستان کا سفیر نامزد کیا گیا ہے وہ آج اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

امریکہ میں پاکستان کے نامزد سفیر علی جہانگیرصدیقی چند ہفتوں میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سفارتی دستاویز پیش کریں گے جس کے بعد وہ سفیر کے طور پرکام کرسکیں گے۔

خیال رہے کہ رواں سال 8 مارچ کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے علی جہانگیرصدیقی کوامریکہ میں پاکستان کا سفیر تعینات کرنے کی منظوری دی تھی۔

اس سے قبل گزشتہ سال اگست میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے علی جہانگیرصدیقی کو معاون خصوصی مقرر کرنے کی منظوری دی تھی۔

یاد رہے کہ اعزاز احمد چوہدری کو گزشتہ برس 15 فروری کو امریکہ میں پاکستان کا سفیرمقررکیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ سابق سفیروں نے علی جہانگیر صدیقی کی بطور سفیرِ امریکہ نامزدگی کی مخالفت کی تھی جبکہ سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی جانب سے بھی کڑی تنقید کی گئی تھی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں