تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

افغان طالبان نے پاکستان میں‌ ایک پتہ بھی نہیں‌ توڑا، علی محمد خان

مردان: وزیرمملکت علی محمد خان نے کہا ہے کہ افغان طالبان نے پاکستان میں ایک پتہ بھی نہیں توڑا، وہ پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔

مردان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر علی محمد خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو  افغان طالبان سے کوئی خطرہ نہیں کیونکہ انہوں نے آج تک پاکستان میں ایک پتہ بھی نہیں توڑا۔

علی محمد خان نے کہا کہ ’افغان طالبان پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں، کوئی بھی شخص اپنےگھر کو آگ نہیں لگاتا۔

وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ ’افغانستان سے غیر ملکی طاقتوں کے انخلا کے بعدعمران خان بہت خوش ہیں کیونکہ اُن کی کہی ہر ایک بات لفظ بہ لفظ سچی ثابت ہوئی ہے‘۔ اُن کا کہنا تھا کہ افغان قوم اپنے ملک کا اقتدار دینے کا فیصلہ اپنی مرضی سے خود کرے گی، پاکستان خوشی کےساتھ بڑے بھائی کا کردار ادا کرے گا۔

اس سے قبل وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری متعدد بار یہ بات کہہ چکے ہیں کہ ’وزیراعظم عمران خان نے افغان صدر اشرف غنی کو مخلوط حکومت تشکیل دینے کا مشورہ دیا مگر انہوں نے اپنی ضد اور انا کی وجہ سے اسے مسترد کیا اور پھر طالبان کابل تک پہنچ گئے‘۔

یاد رہے کہ چند روز قبل افغان طالبان نے نمائندہ اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کو اپنا دوسرا گھر قرار دیا اور یقین دہانی کرائی تھی کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔ طالبان رہنما نے بھارت کو بھی خبردار کیا تھا کہ وہ پروپیگنڈوں سے باز آجائے۔

Comments

- Advertisement -