جمعرات, فروری 19, 2026
اشتہار

بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے مذاکرات کیلئے کوئی رابطہ کرے تو مجھے سے کرے، علی محمد خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے مذاکرات کیلئے کوئی رابطہ کرے تو مجھے سے کرے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہر احتجاج کے آخر میں مذاکرات ہوتے ہیں تاکہ کوئی راستہ نکل سکے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ بانی پی ٹی آئی سے دس ماہ قبل مشاورت کے دوران یہ سوال اٹھایا گیا تھا کہ اگر مذاکرات کے لیے کوئی رابطہ کرے تو ہم کیا کریں؟ جس پر بانی پی ٹی آئی نے کہا مذاکرات کیلئے کوئی رابطہ کرے تو مجھے سے کرے۔

علی محمد خان کا کہنا تھا کہ علیمہ خان بھی وہی موقف دہرا رہی ہیں جو بانی پی ٹی آئی نے پہلے اختیار کیا تھا ، بانی پی ٹی آئی چاہتے ہیں کہ تمام معاملات ان کے ہاتھ میں ہوں کیونکہ ماضی میں کئی مواقع ضائع ہو چکے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ کبھی ہم بریک تھرو کے قریب نہیں پہنچے، لیکن ہر بار موقع ضائع ہوا۔

انہوں نے وفاقی وزیر رانا ثنااللہ کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ کس بنیاد پر بانی پی ٹی آئی کا اکاؤنٹ بند کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں؟ زبان بندی کسی کی نہیں ہونی چاہیے کیونکہ اس سے سیاست کو نقصان پہنچتا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں