بدھ, اپریل 22, 2026
اشتہار

قوم وزیراعظم کے اعلان کی منتظر ہے، علی محمد خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیر کے بغیر ادھورا ہے، پوری قوم وزیراعظم کے اعلان کی منتظر ہے۔

اسلام آباد میں منعقدہ کشمیر ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے علی محمد خان کا کہنا تھا کہ پاکستان تاریخ کے ایک اہم موڑ سے گزر رہا ہے، ایسے وقت میں نریندر مودی پاکستانیوں کو ڈرانے کی کوشش نہ کرے۔

اُن کا کہنا تھا کہ کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا اور پاکستان اس کے بغیر ادھورا ہے،کشمیر کے الحاق سے تکمیل پاکستان ہو گی۔ وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ دنیا یاد رکھے کشمیر کے الحاق تک پاکستان ادھورا ہے۔

علی محمد خان کا کہنا تھا کہ پوری قوم کو وزیراعظم عمران خان کے اعلان کا انتظارہے،عمران خان نے اقوام متحدہ میں کشمیریوں کا بہترین مقدمہ لڑا، پاکستان قیام امن کے لیے ذمہ دارانہ کردار ادا کررہا ہے، خطے کو جنگ سے بچانے کی ذمہ داری اقوام عالم پر عائد ہوتی ہے۔

مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر طلحٰہ محمود کا کہنا تھا کہ قوم مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کی مذمت کرتی ہے، بھارت نے 80 لاکھ کشمیریوں کو محصور کر رکھا ہے، کشمیریوں پر ہونے والے بھارتی مظالم کو تاریخ بھلا نہیں سکتی، 72 برس سےکشمیری جانوں کی قربانیاں دے رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ بھارت پرحکمرانی کرنے والا شخص دہشت گرد تنظیم کا سربراہ ہے، پاکستانی قوم ہر صورت کشمیریوں کی حمایت جاری رکھےگی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں