اتوار, اپریل 12, 2026
اشتہار

’حکومت کو ہاری ہوئی اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کا کہنا ہے کہ حکومت کو ہاری ہوئی اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’پاور پلے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا کہ نیب ہمارے اختیار میں نہیں ہے، نیب ہم سے ڈکٹیشن لیتا تو پاکستان کی جیلیں بھری ہوتیں۔

علی محمد خان نے کہا کہ بلاول کو بڑے زرداری سے سوال کرنا چاہئے کہ سرے محل کیا ہے، بلاول کو والد سے پوچھنا چاہئے کہ آپ نے سوئس بینکس کو خط کیوں نہیں لکھا۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن کے مقدمات ہم کیسے معاف کرسکتے ہیں، ہم نے اگر کوئی ایسی پیش کش کی تو وہ ہمارا آخری دن ہوگا، عمران خان کرپشن کیسز پر این آر او نہیں دیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں علی محمد خان نے کہا کہ پشاور بی آر ٹی جلد مکمل ہونے کے قریب ہے۔

وزیر مملکت کا کہنا ہے کہ ہمارا مقابلہ اپوزیشن سے نہیں بلکہ خود سے ہے، ہم عوام سے وعدے کرکے آئے ہیں اسے پورا کریں گے۔

علی محمد خان نے کہا کہ حکومت کو ہاری ہوئی اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں ہے، اپوزیشن والے ہارے ہوئے کھلاڑی ہیں، اے پی سی ہارے ہوئے کھلاڑیوں کی شام غریباں ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں