تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

"عمران خان مرجائےگا لیکن ڈکٹیشن نہیں لےگا”

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ اگر میرے ملک کی خود مختاری چھیننے کی کوشش کی جائے تو خاموش نہیں رہوں گا۔

تفصیلات کے مطابق ایوان اقبال میں لاہور بار کونسل کی جانب سے منعقدہ تقریب سے پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے جوشیلا خطاب کیا، انہوں نے کہا کہ میرے ملک کے خودمختاری چھیننے کی کوشش کی جائے تو خاموش نہیں رہوں گا، یہ عمران خان اور سیاست کی بات نہیں یہ پاکستان کی بات ہے، پاکستان ہماری ماں ہے، اس کی بے حرمتی برداشت نہیں کرسکتے۔

علی محمد خان نے کہا کہ میں امریکی سازش سے کسی چپڑاسی کو ملک میں آنے نہیں دوں گا، ہم عمران خان کے سپاہی ہیں، عمران خان مرجائے گا کٹ جائے گا مگر کسی صورت امریکا کی ڈکٹیشن نہیں لے گا، ملک کو لندن، امریکا سےچلانے کی کوشش ہو گی تو ہم آزادی کاراستہ اختیارکریں گے۔

ایوان اقبال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ پاکستان کے فیصلے پاکستان میں ہی ہونے چاہیے،

انہوں نے مزید کہا کہ مراسلہ شہباز شریف کےخلاف آتا تو ہم شہبازشریف کےساتھ کھڑےہوتے۔

Comments

- Advertisement -