اشتہار

سابق ریاست خیرپور کے آخری حکمران علی مراد خان تالپور انتقال کر گئے

اشتہار

حیرت انگیز

خیرپور (6 اکتوبر 2026): سابق ریاست خیرپور کے آخری حکمران علی مراد خان تالپور 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

سابق ریاست خیرپور کے آخری حکمران ہز ہائینس علی مراد خان تالپور 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

وہ ایس آئی یو ٹی اسپتال سکھر میں زیر علاج تھے اور اہلخانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔ ڈپٹی کمشنر خیرپور کے حکم پر میر علی مراد خان تالپور کے انتقال پر آج ضلع بھر میں عام تعطیل ہوئی۔

میر علی مراد خان تالپور 29 جون 1933 کو انگلینڈ کے شہر برائٹن سسکس میں پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم سینٹ بونا وینچر ہائی اسکول حیدرآباد سے حاصل کی۔

بعد ازاں میر علی مراد خان تالپور اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے برطانیہ گئے، جہاں انہوں نے کیمبرج یونیورسٹی سے تعلیمی مدارج طے کیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں