The news is by your side.

پی ٹی آئی کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا مطالبہ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی نواز اعوان نے حکومت سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا مطالبہ کردیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے گزشتہ شب پٹرول کی قیمت میں 12 روپے کمی کرکے جو احسان کیا ہے اس کو ہم مسترد کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ قیمتوں میں مزید کمی کی جائے۔

علی نواز نے کہا کہ جب عالمی مارکیٹ میں پٹرول 105 ڈالر فی بیرل تھا اس وقت عمران خان حکومت عوام کو 150 روپے لیٹر پٹرول دے رہی تھی اب جب کہ پٹرول کی عالمی سطح پر قیمت 86 ڈالر پر آچکی ہے تو 226 روپے مل رہا ہے، اس وقت پٹرول کی قیمت 125 روپے فی لیٹر سے بھی کم ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ پٹرول بم اور الیکٹرک شاکس کہلاتے تھے لیکن موجودہ دور حکومت میں اس کو مشکل فیصلے کا نام دے دیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان نے عوام کو شعور دیا ہے جب کہ شہباز شریف دنیا بھر میں پاکستانی قوم کو بھکاری کہتے ہیں، آپ جتنی بھی شوبازیاں کرلو، رہو گے صرف 26 کلومیٹر رقبے کے ہی وزیراعظم۔

Comments

یہ بھی پڑھیں