کراچی : سندھ ہائیکورٹ نے پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی علی نواز شاہ کی ضمانت منظور کرلی، عدالت عالیہ نے نیب کورٹ کا فیصلہ بھی معطل کر دیا۔
سندھ ہائیکورٹ دو رکنی بینچ نے درخواستوں کی سماعت کی، رکن سندھ اسمبلی اور ان کے ساتھیوں کا کہنا تھا کہ انھیں سزا سیاسی بنیادوں پر دی گئی، سزا دیتے وقت قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے۔
عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد رکن سندھ اسمبلی علی نواز شاہ، امتیاز شاہ اور خادم علی شاہ کی ضمانت منظور کرلی اور فی کس پانچ پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا جبکہ عدالت عالیہ نے نیب کورٹ کا فیصلہ بھی معطل کر دیا۔
یاد رہے کہ نیب کورٹ نے بدعنوانی کے الزام میں علی نواز شاہ کو پانچ سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔