ہفتہ, نومبر 2, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی پر پابندی کا معاملہ پارٹی میں مشاورت کیلیے آئے گا تو سب رائے دیں گے: علی پرویز ملک

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پارٹی میں جب مشورے کیلئے پابندی کا معاملہ آئے گا تو ہر کوئی اپنی رائے دیگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے خزانہ و مسلم لیگ ن کے رہنما علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ ملک میں نکتہ چینی کے بجائے اتحاد کو آگے لیکر چلنے کیلئے کردار ادا کرنا چاہیے، کسی نے قانون توڑا، جی ایچ کیو پر حملہ کیا چاہے وہ کوئی بھی ہو کارروائی ہوگی۔

علی پرویزملک کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج سب کا حق ہے لیکن قانونی تقاضے بھی پورے کرنے چاہئیں، احتجاج میں کسی کی پراپرٹی اور کسی کی زندگی کو خطرہ نہ ہو تو احتجاج ضرور ہونا چاہیے۔

- Advertisement -

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ نظام اتنا ہی ناکارہ اور بوگس ہے تو بتائیں پھر یہ ریزرو سیٹوں کیلئے کیوں بھاگ رہے ہیں، عوام کو پتہ ہے یہ لوگ ریاست کے مفادات کو آخری نہج تک لے کر گئے۔

علی پرویز ملک نے مزید کہا کہ مشاورت کے دروازے ہمیشہ ہر جماعت کیلئے کھلے ہونے چاہئیں، جنہوں نے ریاست کیخلاف یلغار کی، شہدا کے مجسموں کو توڑا انہیں سزا ملنی چاہیے، قانون اور عدلیہ حکومت سمیت سب کیلئے قابل احترام ہے، ایسی جماعت کو ریلیف دیدیا جو مدعی بھی نہیں بنی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں