The news is by your side.

Advertisement

علی پور میں پیش آیا انسانیت سوز واقعہ

پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں غیرت کے نام پر نوجوان پر انسانیت سوز تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق علی پورمیں غیرت کےنام پر نوجوان کی ناک اور کان کاٹنےکا واقعہ پیش آیا، پولیس نے خبر نشر ہونے کے بعد مقدمے میں نامزد دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق مقدمے میں نامزد ملزم یوسف اور باقر کو کچے کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے جبکہ مزید کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق پنچائیتی فیصلہ میں نوجوان کوکالا قرار دے کر قصور وار ٹھہرایا گیا، جس کے باعث خاتون سے تعلقات کے شبے میں  تیزدھارآلےسے نوجوان کی ناک اورکان کو کاٹا گیا۔

یاد رہے کہ پنجاب کے اندورنی علاقوں گاؤں ، دیہاتوں میں غیر قانونی پنجائتی نظام نافذ ہے، جس میں دونوں فریقین کو بیٹھا کر علاقے کے اثر و رسوخ رکھنے والا شخص فیصلہ سنا دیتا ہے اور پھر اُس پر لازمی عمل کرنا ہوتا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں