پی ایس ایل 11 کے 32ویں میچ میں پشاور زلمی کے فاسٹ بولر علی رضا نے ہیٹ ٹرک کرلی۔
پشاور زلمی کے نوجوان فاسٹ بولر علی رضا نے اننگز کی آخری 3 گیندوں پر ہیٹ ٹرک مکمل کی اور مجموعی طور پر میچ میں 4 وکٹیں حاصل کیں اور 41 رنز دیے۔
فاسٹ بولر خوشدل شاہ، شاہد عزیز اور حسن علی کو آؤٹ کرکے ہیٹ ٹرک مکمل کی۔
اس سے قبل پی ایس ایل میں محمد عامر، جنید خان، عمران طاہر، محمد سمیع، عباس آفریدی، عقیل حسین بھی ہیٹ ٹرک کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے ہیں پشاور زلمی کو 183 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے تعاقب میں ان کی بیٹنگ جاری ہے۔
جیسن رائے نے 85 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 11 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے، اعظم خان 35 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
View this post on Instagram
کپتان ڈیوڈ وارنر کو علی رضا نے 11 رنز پر پویلین کی راہ دکھائی، سلمان علی آغا 12 اور ریزا ہینڈرکس 13 رنز بناسکے۔
پشاور زلمی کی جانب سے باسط علی، آرون ہارڈی اور افتخار احمد نے بھی ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
صحافی و بلاگر، 10 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں


