پیر, جون 8, 2026
اشتہار

علی رحمان کا ساتھی اداکارہ پر ’کرش‘ ہونے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

اداکار علی رحمان نے ساتھی اداکارہ پر کرش ہونے کا انکشاف کردیا ہے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’نور جہاں‘ اور ’میری زندگی ہے تو‘ سمیت متعدد ڈراموں میں شاندار اداکاری سے لوگوں کے دلوں میں گھر کرنے والے اداکار علی رحمان نے حالیہ انٹرویو میں نجی زندگی سے متعلق اظہار خیال کیا ہے۔

اداکار اکثر شادی کا سوال کیے جانے پر غصے میں آجاتے ہیں اور یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ انہیں اس سوال سے چڑ سی ہوگئی ہے۔

ماضی میں علی رحمان کا تعلق اداکارہ حریم فاروق اور نصرت ہدایت اللہ کے ساتھ جوڑا گیا لیکن انہوں نے ایسی تمام افواہوں کی تردید کی اور بتایا کہ وہ بیچلر ہیں۔

تاہم حالیہ انٹرویو میں انہوں نے ساتھی اداکار کو پسند کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

یہ پڑھیں: میری شادی نہیں ہوئی نہ ہی مجھے ابھی کرنی ہے، علی رحمان

نجی ٹی کے شو میں اداکار سے سوال کیا کہ کیا کبھی آپ کو ساتھی اداکارہ پر کرش ہو اور آپ نے اسے بتایا نہ ہو؟

جواب میں علی نے کہا کہ ہاں کافی دفعہ کرش ہوا ہے اور ابھی بھی نہیں بتاؤں گا، کرش آتے جاتے رہتے ہیں، کبھی کسی کے ساتھ وقت گزارتے ہیں تو ایسا ہوجاتا ہے، مجھے تو کسی نے کرش کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔

ایک سوال کے جواب میں علی رحمان نے کہا کہ نور جہاں میں صبا حمید کے ساتھ کام کیا ان سے ڈر تھا لیکن وہ بہت پیار کرتی ہیں اور عزت سے پیش آتی ہیں، ڈائریکٹر مصدق کے ساتھ تو میری اچھی دوستی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں