ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

ایک اور پاکستانی اداکار کرونا وائرس کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: معروف پاکستانی اداکار علی رحمٰن خان بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے، علی رحمٰن کے مطابق ان سے رابطے میں آنے والے تمام افراد محفوظ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکار علی رحمٰن خان بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے اور وہ اس وقت قرنطینہ میں ہیں۔ علی رحمٰن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو اس کی اطلاع دی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ali Rehman Khan (@alirehmankhan)

- Advertisement -

انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں علی رحمٰن خان نے لکھا کہ انتہائی محتاط رہنے اور تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کے باوجود بدقسمتی سے میرا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ میں نے خود سے رابطے میں رہنے والے تمام افراد کو آگاہ کردیا ہے اور الحمد للہ وہ سب محفوظ ہیں۔

اداکار کا کہنا تھا کہ برائے مہربانی مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، ماسک پہنیں، خود کے لیے اور اپنے اردگرد موجود لوگوں کے لیے ایس او پیز پر عمل کریں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ برس شوبز سے وابستہ کئی شخصیات بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئی تھیں۔ چند دن قبل ماہرہ خان اور انور مقصود کرونا وائرس کا شکار ہوئے تھے۔ اس سے قبل بہروز سبزواری اور نیلم منیر بھی کووڈ 19 کا شکار ہوگئے تھے۔

پاکستان میں اس وقت کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 4 لاکھ 92 ہزار 594 تک پہنچ چکی ہے، اب تک کووڈ 19 سے ہونے والی اموات کی تعداد 10 ہزار 461 تک پہنچ گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں