جمعہ, مارچ 13, 2026
اشتہار

میزائل پروگرام ریڈ لائن ہے، بات نہیں ہوسکتی، ایران کا دوٹوک مؤقف

اشتہار

حیرت انگیز

تہران: ایران کے سپریم لیڈر کے سینئر مشیر علی شمخانی نے ایک بار پھر اپنے میزائل پروگرام کو ناقابلِ مذاکرات اور ریڈ لائن قرار دے دیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق علی شمخانی کا عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ایران کا میزائل پروگرام ریڈ لائن ہے، اس پر کسی بھی قسم کی کوئی بات نہیں ہوگی۔

اُنہوں نے کہا کہ ایران کی فوج ہائی الرٹ ہے اور کسی بھی فوجی کارروائی کا فیصلہ کن اور مناسب جواب دیا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق شمخانی کا کہنا تھا کہ بیرونی طاقتوں کی طرف سے کسی بھی مس کیلکولیشن کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔

ایٹمی پروگرام کا کوئی فوجی حل نہیں، ایران نے واضح کردیا

انہوں نے کہا کہ مذاکرات حقیقت پسندی پر مبنی ہوں، غیر ضروری مطالبات سے گریز کیا جائے تو بات آگے بڑھ سکتی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں