ہفتہ, دسمبر 13, 2025
اشتہار

علی طاہر نے والد کے کینسر کی تشخیص کے بارے میں تفصیلات بتا دیں

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار علی طاہر نے والد کے کینسر کی تشخیص کے بارے میں تفصیلات بتادیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے  بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’شیر‘ میں علی طاہر نے دانش تیمور کے ’چاچا‘ کا منفی کردار نبھایا جسے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی۔

سینئر اداکار نے پی ٹی وی پر نشر ہونے والے سٹ کام ’ تین بٹا تین‘ سے اپنی پہچان بنائی۔

وہ تجربہ کار اداکار، ماہر تعلیم اور مصنف نعیم طاہر اور معروف ریڈیو شخصیت یاسمین طاہر کے بیٹے ہیں، انہوں نے وجیہہ طاہر سے شادی کی جو ’تین بٹا تین‘ میں کاسٹ ممبر بھی تھیں۔

یہ پڑھیں: علی طاہر نے درفشاں سلیم کا وزن بڑھنے کی وجہ بتا دی

علی طاہر نے حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں شرکت کی اور اس دوران والد کے کینسر کی تشخیص کے بارے میں اظہار خیال کیا۔

اداکار نے بتایا کہ میرے خیال میں انہیں 2006 میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی ہمیں یہ خبر مغرب کے وقت ملی اور آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ کھانے کی میز پر منظر کیسا رہا ہوگا۔ ہمارے والد میں یہ خوبی ہے کہ وہ اس طرح کی بیماریوں کا سامنا کرتے ہیں اس لیے انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ سرجری کرائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی کڈنی میں مسئلہ تھا، ہم سب کے ذہن میں مختلف خیالات چل رہے تھے اور لگ رہا تھا کہ والد کے ساتھ وہ ہمارا آخری کھانا ہو لیکن اللہ کا شکر ہے کہ ایک گردہ نکالا گیا اور اب وہ صحت یاب ہیں۔

اداکار نے علامت بتاتے ہوئے کہا کہ وہ آفس میں تھے جب باتھ روم گئے تو یورین میں کا رنگ تربوزی آرہا تھا جب ڈاکٹر کے پاس گئے تو انہوں نے پوچھا کہ درد ہوا تھا والد نے بتایا نہیں تو پھر ڈاکٹر کہنے لگے فکر کی کوئی بات نہیں ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں