جمعہ, اگست 14, 2026
اشتہار

علی ترین نے پی ایس ایل کی ٹیم ملتان سلطانز کی اونرشپ سے دستبرداری کا اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان سپرلیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے اپنی ملکیت میں موجود ٹیم کی اونرشپ سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق علی ترین نے پی ایس ایل کی ٹیم ملتان سلطانز کی اونرشپ سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے، اپنی ٹوئٹ میں علی ترین نے کہا کہ اصولوں سے سمجھوتہ کرنے کی نوبت آجائے تو میرا انتخاب الوداع ہے۔

ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ صاف گو انسان ہوں مجھے ہلکا نہ لیا جائے، میں سمجھوتے نہیں کرتا۔

انھوں نے کہا کہ جھکنے کے بجائے میں ملتان سلطانز کی ٹیم چھوڑنے کو ترجیح دیتا ہوں، جنوبی پنجاب کی نمائندگی وہ چیز ہے جس پر میرے مرحوم چچا عالمگیر ترین فخر کرتے تھے۔

علی ترین کا اپنی ٹوئٹ میں مزید کہنا تھا کہ ملتان سلطانز کی ٹیم اونر سے زیادہ شائقین اور جنوبی پنجاب کی ہے۔

ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے چیئرمین پی سی بی کو خط لکھ کر کیا کہا؟

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں