ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

جہانگیر ترین کی نشست پر بیٹے علی ترین کے کاغذات نامزدگی جمع

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: صوبہ پنجاب کے ضلع لودھراں سے پاکستان تحریک انصاف کے سابق سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین کی نااہلی کے بعد ضمنی انتخاب کے لیے ان کے بیٹے علی ترین نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز جہانگیر ترین نے اعلان کیا تھا کہ پارٹی رہنماؤں کی مشاورت اور رضا مندی سے وہ اپنی خالی نشست این اے 154 پر اپنے بیٹے علی ترین کو ضمنی انتخاب میں کھڑا کر رہے ہیں۔

اس موقع پر علی ترین کا کہنا تھا کہ لوگوں نے ہمیں کہا کہ چھوڑ دیں سیاست کو، سیاست نے آپ کو کچھ نہیں دیا، ’لیکن ہمیں لودھراں کے عوام نے بہت محبت دی لہٰذا ہم ان کا ہاتھ نہیں چھوڑیں گے‘۔

- Advertisement -

علی ترین نے لودھراں کے عوام کے لیے دل و جان سے خدمت کرنے کا وعدہ بھی کیا۔

آج صبح جہانگیر ترین اور علی ترین ریلی کی صورت میں الیکشن کمیشن پہنچے جہاں جہانگیر ترین کی نشست پر بیٹے علی ترین کے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے گئے۔

الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق مذکورہ حلقے میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے امیدواروں کی حتمی فہرست 29 دسمبر کو جاری کی جائے گی جبکہ کاغذات کی اسکروٹنی کا عمل 5 جنوری تک مکمل کرلیا جائے گا۔

این اے 154 پر ضمنی انتخاب 12 فروری کو منعقد ہوں گے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کی درخواست پر جہانگیر ترین کو آف شور کمپنی اور اس کے اثاثے چھپانے پر نااہل قرار دیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں