تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ملک مخالف تقریر پر گرفتار علی وزیر، کراچی منتقل

کراچی: ملک مخالف تقریر کرنے والے رکن قومی اسمبلی اور پشتون تحفظ موؤمنٹ کے رہنما علی وزیر کو کراچی منتقل کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق رکن قومی اسمبلی کو خصوصی پرواز کے ذریعے پشاور سے کراچی منتقل کیا گیا، اس موقع پر اُن کے ہمراہ پولیس ٹیم بھی موجود تھی۔

اس موقع پر ضلع شرقی کی (ڈسٹرکٹ ایسٹ) تفتیشی پولیس کی بھاری نفری دس سے بارہ پولیس موبائلوں کے ہمراہ ایئرپورٹ کے باہر موجود تھی، جیسے ہی رکن قومی اسمبلی باہر نکلے تو انہیں خصوصی بکتربند میں بیٹھا کر نامعلوم مقام کی طرف منتقل کیا گیا۔

واضح رہے کہ علی وزیر کو پاکستان اور فوج مخالف تقریر کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، انہوں نے کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں 6 دسمبر کو ہونے والے پی ٹی ایم کے جلسے میں اشتعال انگیز تقریر کی تھی جس میں انہوں نے پاکستان اور پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کی تھی۔

مزید پڑھیں: ملک مخالف تقریر، سندھ پولیس کی درخواست پر علی وزیر پشاور سے گرفتار

پی ٹی ایم کے پروگرام کے خلاف کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا جس میں رکن قومی اسمبلی علی وزیر ، پی ٹی ایم کی مرکزی قیادت سمیت کارکنان کو نامزد کیا گیا تھا۔

پولیس نے ایف آئی آر درج کرنے کے بعد علی وزیر کی گرفتاری کی کوشش کی مگر خیبرپختونخواہ میں موجودگی کی وجہ یہ ممکن نہ ہوسکا جس کے بعد پولیس اور محکمہ داخلہ سندھ نے خیبرپختونخواہ حکومت سے گرفتاری اور حوالگی میں مدد طلب کی۔

خیبرپختونخواہ پولیس نے علی وزیر کو دو روز قبل پشاور سے گرفتار کیا، پولیس حکام نے بتایا تھا کہ رکن قومی اسمبلی کی گرفتاری 54 سی آر پی سی کے تحت عمل میں لائی گئی جس کے بعد انہیں سندھ پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سہراب گوٹھ جلسہ، پی ٹی ایم کا مرکزی آرگنائزر گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل

اب سے کچھ دیر قبل تھانہ سہراب گوٹھ پولیس نے جلسے کا انعقاد کرنے والے مرکزی آرگنائزر کو بھی گرفتار کیا اور اُسے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

Comments

- Advertisement -