تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

’ہمیشہ مقروض رہوں گا‘

کراچی: سول ایوارڈ کے لیے منتخب ہونے والے پاکستانی گلوکار  علی ظفر اور ہمایوں سعید نے اپنی نامزدگی مثبت ردعمل دے دیا۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی 184 ملکی و غیر ملکی شخصیات کو پاکستان کے اعلیٰ سول ایوارڈ کے لیے نامزد کرنے کا اعلان کیا۔

منتخب ہونے والی شخصیات کو یومِ پاکستان یعنی تیئس مارچ کے روز ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

سماجی رابطے کی فوٹو شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پر علی ظفر نے قائد اعظم کے مزار کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’مجھے حکومت پاکستان کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے، میں اپنے مداحوں، مددگاروں کے پیار کا ہمیشہ مقروض رہوں گا‘۔

علی ظفر نے لکھا کہ ’میں اللہ کے حضور عاجزی اور انکساری کے ساتھ شکر گزار ہوں‘۔

دوسری جانب نامور اداکار ہمایوں سعید نے نامزدگی پر اللّٰہ کا شکر ادا کرتے ہوئے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے لکھا کہ’بے شمار نعتوں کے لیے میں اللّٰہ پاک کا بے حد شکر گزار ہوں۔‘

ہمایوں سعید نے لکھا کہ ’حکومت کی جانب سے  پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ کے لیے نامزد کیے جانا میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے، آپ سب کے پیار، حوصلہ افزائی اور تعریف کرنے کا شکریہ ادا کرتا ہوں‘۔

Comments

- Advertisement -