پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں علی ظفراورسین پال پرفارم کریں گے -
The news is by your side.

Advertisement

پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں علی ظفراورسین پال پرفارم کریں گے

دبئی: پاکستان کی تاریخ کی پہلی کرکٹ لیگ ’پی ایس ایل‘ کا آغاز آج سے ہورہا ہے اوراس کی افتتاحی تقریب میں مایہ ناز پاکستانی گلوکارعلی ظفراورعالمی شہرت یافتہ موسیقارسین پال اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

پاکستان سپر لیگ میں پاکستان اوردنیابھرکے مشہورومعروف کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گے اور اس سے قبل ایک انتہائی دلچسپ اوررنگا رنگ افتتاحی تقریب کا بھی انعقاد ہوگا جس میں علی ظفراور سین پال ناظرین کے دلوں کو لبھائیں گے۔

پاکستانی کرکٹ کے اس سب سے اہم ایونٹ میں انتہائی اہم شخصیات کی شرکت متوقع ہے اوراس اینٹ کا سنسنی سے بھرپورافتتاحی میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اورکوئٹہ گلیڈیٹرزکے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔

پی ایس ایل میں کراچی کنگزسب سے پسندیدہ ٹیم ہے اور معروف اداکارہ عائشہ عمربھی کراچی کنگز کی حمایت کرنے کے لئے دبئی پہنچ گئی ہیں۔

 

ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے لیجنڈری کرکٹر برائن لارا نے بھی کراچی کنگز کے کیمپ کا دورہ کیا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں