تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

پی ایس ایل ترانہ، علی ظفر نے ویڈیو ریلیز کرنے کا دن بتادیا

کراچی: پاکستانی اداکار و گلوکار علی ظفر نے پاکستان سپرلیگ کے نئے ترانے کی ویڈیو ریلیز کے دن کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ویڈیو پیغام میں علی ظفر کا کہنا تھا کہ ’آپ لوگوں کی اتنی زیادہ ویڈیوز موصول ہوئیں کہ ای میل اکاؤنٹ ہی کریش ہوگیا‘۔

انہوں نے ویڈیوز بھیجنےوالوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اب ہم آپ کی بھیجی ہوئی ویڈیوز کو ایک ساتھ کر کے اپنے گانے میں شامل کرنے کی کوشش کریں گے۔

علی ظفر کا کہنا تھا کہ میں دو روز سے خود بھی ویڈیو شوٹ کرنے میں مصروف تھا جس کی وجہ سے نیند بھی پوری نہ کرسکا، اب میں اُسی وقت نیند کروں گا جب ویڈیو مکمل ہوجائے گی۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل ترانہ: علی ظفر نے مداحوں سے بڑی فرمائش کردی

انہوں نے کہا کہ ویڈیو ایڈیٹرز بیٹھ چکے ہیں اور اپنا کام کر رہے ہیں اور ہماری پوری کوشش ہے کہ اس گانے کو اتوار کی شام ریلیز کر دیا جائے اور امید ہے کہ شائقین اسے بے حد پسند کریں گے۔

یاد رہے کہ علی ظفر نے پی ایس ایل کے نئے ترانے کی دھن اتوار  23 فروری کے روز شیئر کی جس کے بعد انہوں نے اپنے مداحوں کو بتایا تھا کہ گانا تیار ہوگیا ، اب ویڈیو بنانے کی ذمہ داری آپ لوگوں کی ہے۔

علی ظفر کا ویڈیو میں کہنا تھا کہ میں آپ کو ڈانس کے اسٹیپ بتا رہا ہوں، یہی اسٹیپ ریکارڈ کر کے ویڈیو بھیجیں تاکہ جلد از جلد ویڈیو ریکارڈ ہوسکے۔

یہ بھی یاد رہے کہ اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں 22 فروری کوٹیلی فون پر وسیم بادامی کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر کا کہنا تھا کہ ’پی ایس ایل کا ترانہ گانے سے متعلق کل 22 فروری کو  2 بجے تک اعلان کروں گا‘۔

انہوں نے کہا کہ ’جب آپ کے ٹویٹر پول میں 80 فیصد لوگ یہی چاہتے ہیں اور سب کی خواہش یہی ہے تو میں کل تیاری کے ساتھ آؤں گا‘۔ علی ظفر نے ترانہ بنانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’شاعری، کمپوزنگ اور دیگر چیزوں میں تھوڑا وقت لگ سکتا ہے‘۔

ہر لمحہ پرجوش کے اینکر اور معروف صحافی وسیم بادامی نے اپنے پروگرام میں مزید وضاحت کی تھی کہ پی ایس ایل کے آفیشل ترانے کی اہمیت اپنی جگہ برقرار رہے گی مگر چونکہ عوام کی خواہش ہے تو علی ظفر بھی نیا گانا تیار کریں گے۔

پروگرام میں علی ظفر نے پی ایس میں گایا ہوا ترانہ ’سیٹی بجے گی، سیج سجے گا‘ گایا تھا جسے سُن کر حاضرین جھوم اٹھے اور انہوں نے تالیاں بجا کر گلوکار کا ساتھ دیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

Bhaee Aa Raha Hai. #bhaeehazirhai

A post shared by Ali Zafar (@ali_zafar) on

Comments

- Advertisement -