بدھ, مئی 20, 2026
اشتہار

علی ظفر کا سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے نامور گلوکار علی ظفر نے سیلاب متاثرین کے لیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان کردیا۔

  گلوکار علی ظفر کے ساتھ دیگر معروف گلوکار 27 ستمبر کو لاہور الحمرا کلچرل کمپلیکس میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔

کنسرٹ سے حاصل ہونے والی تمام آمدنی علی ظفر فاؤنڈیشن کے ذریعے متاثرہ خاندانوں کی بحالی اور امداد پر خرچ کی جائے گی، جنہوں نے اس آفت میں اپنے گھر اور روزگار کھو دیے ہیں۔

یہ پڑھیں: اکشے کمار نے سیلاب متاثرین کے لیے 5 کروڑ روپے عطیہ کردیے

گلوکار علی ظفر نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام میں کہا کہ یہ محض ایک میوزیکل شو نہیں بلکہ انسانیت کے لیے آواز ہے، آئیں ہم سب مل کر ان لوگوں کے لیے اُمید کی کرن بنیں جو آج بھی ہماری مدد کے منتظر ہیں، ان کے ساتھ کھڑے ہوں جنہیں ہماری سب سے زیادہ ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور پنجاب میں آنے والے تباہ کن سیلاب نے تباہی مچا دی، اس قدرتی آفت کے نتیجے میں ایک ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے، لاکھوں متاثر ہوئے جبکہ ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں برباد ہو گئیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں