تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

علی ظفر کیخلاف کیس میں میشا شفیع کو بڑا دھچکا

لاہور: گلوکار و اداکار علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا مہم کیس میں سیشن عدالت نے میشا شفیع کی مستقل حاضری سے معافی کی درخواست مسترد کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت نے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے حکم کے خلاف بھی میشا شفیع کی اپیل مسترد کردی۔

عدالت نے ریمارکس دئیے گئے میشا شفیع آج تک ٹرائل کورٹ میں پیش ہوئیں نہ گواہان کے بیانات آئے، آج تک کیس میں میشا شفیع پر فرد جرم بھی عائد نہ ہوسکی، ان کو حاضری استثنیٰ کی درخواست سے پہلے پیش ہونا چاہیے تھا۔

عدالت نے کہا کہ میشا شفیع نے ٹرائل کورٹ میں حاضری معافی کی درخواست دی، ٹرائل کورٹ نے صرف ایک دن کی حاضری معافی منظور کی، ٹرائل کورٹ کو اختیار ہے کہ ملزم کو حاضری سے استثنیٰ یا طلبی کرے۔

مزید پڑھیں: ہرجانہ کیس: میشا شفیع کی والدہ اور علی ظفر کے وکیل کے درمیان تلخ کلامی

عدالت نے ریمارکس دئیے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کا حکم قانون کے مطابق ہے اس میں کوئی سقم نہیں، جوڈیشل مجسٹریٹ کا میشا شفیع کی طلبی اور ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم درست ہے۔

سیشن عدالت نے میشا شفیع کی حاضری سے معافی اور مچلکے کے خلاف درخواست مسترد کردی۔

واضح رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے کیس میں میشا شفیع کو27 مارچ کو طلب کیا تھا، عدالت نے میشا شفیع کو ضمانتی مچکلے جمع کروانے کا حکم بھی دیا تھا۔

یاد رہے کہ میشا شفیع نے جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ سیشن عدالت میں چیلنج کررکھا تھا، ایف آئی اے نے میشا شفیع سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کررکھا ہے۔

Comments

- Advertisement -
عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں