تازہ ترین

بجٹ 2023-24 قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے مالی سال...

ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ناگزیر ہے، شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ...

علی ظفر ہرجانہ کیس میں کرونا آڑے آگیا

لاہور کی مقامی عدالت نے علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے متعلق کیس کی سماعت  کرونا کی موجودہ  صورتحال کی وجہ سے 22 مئی تک ملتوی کردی۔

لاہور کی مقامی عدالت میں پاکستانی گلوکار و اداکار اور میوزک کمپوزر علی ظفر کی جانب سے دائر ہتک عزت دعوے کے کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ ذوالفقار باری نے کی ۔

عدالت میں گواہان لینیٰ غنی، فریحہ ایوب، حسیم الزمان اور سید فیضان پیش ہوئے۔

عدالت نے کرونا کی موجودہ صورتحال اور کورٹ کی واضح ہدایت کے پیش نظر کیس کی اگلی سماعت 22 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر وکلا کو  ملزمان کی حاضری معافی کی درخواستوں پر  بحث کے لیے طلب کر لیا ۔

مزید پڑھیں: علی ظفر کیس:‌ میشا شفیع کے مینیجر کا عدالت میں‌ بڑا اعتراف

یہ بھی پڑھیں: علی ظفر کیس: میشا شفیع کی پیشی سے متعلق عدالت کا بڑا حکم

علی ظفر کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ میشا شفیع اور دیگر ملزمان کی جانب سے سوشل میڈیا پر ان کے خلاف مہم چلائی گئی، جس کی وجہ سے علی ظفر کی ساکھ بری طرح سے متاثر ہوئی، لہذا عدالت ملزمان کے خلاف کارروائی کرے۔

یاد رہے کہ ایف آئی اے نے عدالتی حکم پر اس کیس کی تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ جمع کرادی ہے، جس میں بتایا گیاہے کہ ملزمان اپنے الزامات کے حق میں شواہد پیش نہ کرسکے۔

واضح رہے کہ تین اپریل کو ہونے والی سماعت میں میشا شفیع کی جانب سے پیش کیے جانے والے اہم گواہ اور مینیجر نے عدالت کے روبرو اعتراف کیا تھا کہ وہ ہراسانی واقعے کے عینی شاہد نہیں ہیں بلکہ میشا شفیع نے انہیں موبائل پیغام کے ذریعے واقعے سے متعلق آگاہ کیا تھا۔

Comments

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں