اپنی آواز سے سب پر سحر طاری کرنے والے پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے سیاست دانوں کو اہم مشورہ دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر علی ظفر نے کہا لکھا کہ میرا سیاست دانوں کو عاجزانہ مشورہ ہے کہ وہ اپنی دولت میں سے پانچ فیصد پاکستان کے لیے عطیہ کریں۔
علی ظفر نے کہا کہ سیاست دانوں کے ایسا کرنے سے قوم کو بھی اس کی ترغیب ملے گی کیوں کہ مثال سے رہنمائی ملتی ہے۔
گلوکار کے اس ٹوئٹ پر مداحوں نے تعریف کی اور اسے بہترین مشورہ قرار دیا جب کہ بعض صارفین نے ان پر تنقید کی اور کہا کہ یہ کام پہلے گھر سے شروع کیا جاتا ہے۔
My humble advice to political leaders. Donate 5 percent of your wealth to Pakistan to inspire the nation to come forward and do the same. Lead by example. #justathought
— Ali Zafar (@AliZafarsays) June 25, 2022
اس سے قبل اداکار سلمان ثاقب شیخ عرف مانی نے ملک بچانے کے لیے حکومت کو مشورہ دیا تھا۔ انسٹا گرام پر انہوں نے اسٹوری پر لکھا تھا کہ پاکستان کو بچانے کا اب ایک ہی طریقہ ہے۔
مانی نے بتایا تھا کہ پاکستان 100 ممالک کے ساتھ 1 بلین ڈالرز کی کمیٹی ڈالے اور پہلی کمیٹی خود لے لے۔ اداکار کے مشورے پر عمل کرنے سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔