تازہ ترین

ریویو آف ججمنٹ ایکٹ کیس، سپریم کورٹ کا صدر مملکت کو نوٹس جاری

سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹ اینڈ آرڈرز قانون کے...

آئین ایک خوبصورت دستاویز ہے جسے ہم سب مانتے ہیں، چیف جسٹس

پنجاب انتخابات پر الیکشن کمیشن کی نظر ثانی درخواست...

سپریم کورٹ میں آج دو اہم کیسز کی سماعت ہوگی

سپریم کورٹ میں آج ریویو آف ججمنٹ اینڈ آرڈرز...

ہتک عزت کیس : میشا شفیع خود پیش ہوں، عدالت کا حکم

لاہور : گلوکار علی ظفر کی جانب سے گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے ہتک عزت کے کیس میں ویڈیو لنک کے ذریعے جرح مکمل کروانے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

لاہور کی سیشن عدالت نے میشا شفیع کی جانب سے بذریعہ ویڈیو لنک بیان پر جرح کی درخواست مسترد کرتے ہوئے عدالت نے میشا شفیع کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

درخواست میں میشا شفیع نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ کینیڈا میں مقیم ہونے کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوسکتی، انہوں نے استدعا کی کہ عدالت میں بیان پر جرح ویڈیو لنک کے ذریعے کی جائے۔

عدالت نے میشا شفیع کی درخواست مسترد کردی اور سماعت کے بعد سیشن عدالت نے آئندہ سماعت7 اپریل تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ میشا شفیع نے ہتک عزت کے کیس میں جرح مکمل کروانے کے لیے گزشتہ ماہ فروری میں عدالت میں درخواست دائر کی تھی کہ بیرون ملک رہنے کی وجہ سے ان کی جرح ویڈیو لنک کے ذریعے مکمل کی جائے۔

میشا شفیع کی درخواست پر علی ظفر نے اپنے وکلاء کے ذریعے سیشن کورٹ میں اپنا مؤقف جمع کرواتے ہوئے گلوکارہ کی درخواست کی مخالفت کردی۔

علی ظفر نے عدالت میں جمع کروائے گئے اپنے جواب میں عدالت سے استدعا کی کہ میشا شفیع کی درخواست جرمانے کے ساتھ واپس کی جائے۔

Comments

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں