تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

میشا شفیع کی بلیک میلنگ سے متعلق مبینہ پوسٹیں عدالت میں پیش

لاہور: پاکستانی گلوکار علی ظفر کے وکیل نے میشا شفیع کی مبینہ بلیک میلنگ سے متعلق پوسٹیں عدالت میں پیش کرکے صبا حمید سے کارروائی سے متعلق سوال پوچھ لیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت میں علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کے خلاف دائر ہتک عزت کیس میں اداکارہ صبا حمید کے بیان پر وکلا کو جرح کے لیے طلب کر لیا۔

ایڈیشنل سیشن جج خان محمود نے کیس کی سماعت کی، جس میں گلوکارہ میشا شفیع کی والدہ پیش ہوئی۔

علی ظفر کے وکیل عمر طارق گل نے صبا حمید پر جرح کرتے ہوئے عدالت میں میشا شفیع کے مینیجر فہد الرحمان اور  ایک خاتون تالیہ مرزا کی پوسٹوں کا ریکارڈ پیش کیا۔

مزید پڑھیں: علی ظفر کیخلاف کیس میں میشا شفیع کو بڑا دھچکا

یہ بھی پڑھیں: ہرجانہ کیس: میشا شفیع کی والدہ اور علی ظفر کے وکیل کے درمیان تلخ کلامی

 علی ظفر کے وکیل نے صبا حمید سے استفسار کیا  کہ مینجر  فہدالرحمان نے میشا کی بلیک میلنگ سے متعلق پوسٹ کی، کیا اس کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں لائی گئی۔؟

علی ظفر کے وکیل کے سوال کا جواب دیتے ہوئے صبا حمید نے کہا کہ میشا نے مینیجر کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔

علی ظفر کے وکیل نے تالیہ مرزا کی میشا شفیع پر الزامات کے حوالے سے پوسٹ کے متعلق پوچھا تو صبا حمید نے جواب دیا کہ وہ تالیہ کو نہیں جانتیں۔

عدالتی وقت ختم ہونے پر جج نے سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے، صبا حمید کے بیان پر جرح کے لیے وکلا کو آئندہ تاریخ پر طلب کرلیا۔

Comments

- Advertisement -
عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں