تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

ہتھک عزت دعویٰ، علی ظفر ، میشا شفیع کیس میں‌ پیشرفت

لاہور: نامور پاکستانی اداکار و گلوکار علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کے خلاف دائر ہرجانہ کیس میں نئی یپشرفت ہوئی ہے۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کی سیشن کورٹ میں علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف 100 کروڑ ہرجانہ کا کیس دائر کیا تھا جسے اب ایڈیشنل سیشن جج محمد یاسر حیات کی عدالت میں منتقل کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ہرجانہ کیس کی سماعت فاضل جج امجد علی شاہ کررہے تھے جن کا حال ہی میں تبادلہ ہوا ہے جس کے باعث اب اس کیس کو دوسرے جج کے پاس منتقل کیا گیا۔

عدالت نے کیس کی سماعت چودہ ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ تاریخ پر گواہان کو بھی طلب کرلیا ہے۔ اس سے قبل فاضل جج امجد علی شاہ نے میشاء شفیع کے گواہان کو بیان قلمبند کرانے کے لیے طلب کیا تھا۔

مزید پڑھیں: علی ظفر کی میشا شفیع کیخلاف درخواست، مزید گواہان شہادت کیلیے طلب

یہ بھی پڑھیں: میشا شفیع ہراسانی کیس، علی ظفر نے عدالت میں دو ڈبے بھر کر ثبوت پیش کردیے

ہرجانہ کیس میں گلوکار علی ظفر کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میشا شفیع نے سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے مجھ پر ہراساں کرنے کے بے بنیاد الزامات عائد کیے جس کی وجہ سے میری ساکھ پوری دنیا میں شدید متاثر ہوئی اور مداحوں کی دل آزاری بھی ہوئی۔

علی ظفر نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ شہرت متاثر ہونے پر میشا شفیع کو سو کروڑ ہرجانہ ادا کرنے کی سزا سنائی جائے۔

Comments

- Advertisement -
عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں