تازہ ترین

رجب طیب اردوان کی تاریخی کامیابی، پھر صدر منتخب

انقرہ : ترکیہ کے صدارتی انتخاب کے دوسرے اور...

حکومت نے پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات سے صاف انکار کر دیا

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے پاکستان تحریک...

ٹکٹ ہولڈر چوہدری اقبال اور ملک خرم علی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد/سرگودھا: پی ٹی آئی رہنما ملک خرم علی...

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں 6.0 شدت کا زلزلہ

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے...

قوم کا اتحاد ہی پاکستان کی اصل جوہری قوت ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے یوم تکبیر کے موقع پر...

علی ظفر نے اریجیت سنگھ کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے

دورۂ پاکستان کا اعلان کرنے پر معروف گلوکار علی ظفر نے اپنے بھارتی ہم پیشہ اریجیت سنگھ کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔

علی ظفر نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ اریجیت سنگھ اپنی آواز کی طرح خوبصورت انسان ہیں، میں ان سے کبھی نہیں ملا مگر انہیں سن کر انداز ہوتا ہے کہ وہ اچھے انسان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اریجیت سنگھ نے بغیر کی خوف و ڈر کے اسٹیج پر پاکستان کی تعریف کی جس پر وہ تعریف کے مستحق ہیں۔

مزید پڑھیں: اریجیت سنگھ نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے

واضح رہے کہ رواں سال مئی میں بھارتی گلوکار نے امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں کنسرٹ کے دوران اپنے پہلے دورۂ پاکستان کا اعلان کیا تھا جس پر مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی۔

مذکورہ کنسرٹ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ میں پاکستان کا دورہ کروں گا۔

اریجیت سنگھ بھارت کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی یکساں مشہور ہیں اور ان کے گانوں کو سرحد کی دونوں جانب کافی پسند کیا جاتا ہے۔

ان کا پاکستانی موسیقاروں سے اپنی محبت کا اظہار کرنا کوئی نئی بات نہیں کیوں کہ انہوں نے اپنے ملک میں پاکستانی گلوکاروں پر پابندی کے خلاف بھی خیالات کا اظہار کیا تھا۔

Comments