تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

علی ظفر کی منفرد کاوش، سندھی گیت ’الے‘ جدید انداز کے ساتھ پیش

کراچی: بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار علی ظفر نے سندھی گیت ’الے‘ کو نیا روپ دے دیا جس کی انہوں نے ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔

علی ظفر نے معروف سندھی گیت ’الے‘ کی ویڈیو شیئر کی، اس گانے میں علی ظفر، عروج فاطمہ نے اپنی آواز کا جادو جگایا جبکہ عابد بروہی کی رپینگ کا پارٹ بھی شامل کیا گیاہے۔

علی ظفر  نے اس گانے کی دھن ’دھادرا‘ سندھی ہی رکھی البتہ اس کو جدید انداز سے پیش کیا گیا ہے۔

ویڈیو میں سندھ دھرتی کے ثقافتی رنگ دکھائے گئے ہیں، جس میں سندھ کا ثقافتی رقص، اجرک، جھیل، اونٹ اور مقامی لوگ بھی نظر آرہے ہیں۔

گلوکار و اداکار علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ گانا میرے سندھی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ اجرک بنانے والے کاریگروں کے لیے ہے‘۔

انہوں نے لکھا کہ ’ہمیں مل کر سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنا ہوگا‘۔

Comments

- Advertisement -