تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

علی ظفر کا خصوصی نغمہ، مزدوروں کو خراج تحسین

معروف پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے اپنے خصوصی نغمے کے ذریعے مزدور بہنوں اور بھائیوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گلوکار علی ظفر نے عالمی یومِ مزدور کے موقع پر خصوصی نغمہ پوسٹ کیا جسے مداح کافی پسند کر رہے ہیں۔

علی ظفر نے نغمے کا عنوان ”جگر پہاڑ کا یہ چیریں۔۔۔ جرات کی یہ تصویریں“ رکھا ہے۔

ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے گلوکار نے لکھا کہ میرے مزدور بہنوں و بھائیوں کو خراج تحسین جو شدید گرم موسم کے باوجود ایمانداری سے کام کرتے اور اپنے بچوں کو پالتے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ مہنگائی کی وجہ سے مزدور طبقہ بہت مشکلات کا شکار ہے، ان کی اجرت میں اضافہ ہونا چاہیے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مزدوروں کی قربانیوں اور ان کے حقوق کو اجاگر کرنے کے لیے ہر سال یکم مئی کو عالمی یوم مزدور منایا جاتا ہے۔

یکم مئی کو مزدوروں کا دن محنت کی حرمت عظمت کی علامت ہے جب کہ یہ دن ہمیں شکاگو کے شہداء اور ان کی جبرواستبداد کے خلاف جدوجہد کی یاد دلاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -