پیر, مئی 18, 2026
اشتہار

علی ظفر ہتک عزت کا کیس جیت گئے، میشا شفیع پر لاکھوں کا جرمانہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ملک کے معروف گلوکار علی ظفر میشا شفیع کیخلاف ہتک عزت کا کیس جیت گئے، عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے میشا شفیع پر 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق میشا شفیع نے علی ظفر کیخلاف ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا جس پر گلوکار علی ظفر کی جانب سے میشا کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائرکیا گیا تھا۔

سیشن عدالت لاہور نے علی ظفر کے ہتک عزت دعوے کا فیصلہ سناتے ہوئے میشا پر بڑا جرمانہ عائد کردیا۔

اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ نے میشا پر سوشل میڈیا میں بیان دینے پر پابندی برقرار رکھتے ہوئے پابندی ہٹانے کی درخواست مسترد کردی تھی

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے اداکارہ میشا کی درخواست مسترد کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا تھا۔

عدالت کا کہنا تھا کہ ماتحت عدالت کا میشا پر پابندی کا حکم برقرار رہے گا، اظہار رائے بنیادی حق ضرور ہے مگر یہ حق مطلق نہیں، اظہار رائے کی آڑ میں کسی کی عزت، وقار کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

+ posts

عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں