The news is by your side.

Advertisement

علی ظفر کی کردار کشی : اداکارہ عفت عمر اور لینا غنی عدالت میں پیش

لاہور : گلوکار علی ظفر کے خلاف مہم چلانے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران اداکارہ عفت عمر اور لینا غنی عدالت میں ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے سیشن کورٹ میں گلوکار و اداکار علی ظفر کے خلاف جنسی ہراسگی کے الزام میں سوشل میڈیا پر منفی مہم چلانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ ذوالفقار باری کررہے ہیں، سماعت کے دوران اداکارہ عفت عمر اور لینا غنی عدالت میں پیش ہوگئیں۔

میشا شفیع کے وکیل نے عدالت نے درخواست کی کہ میشا شفیع فی الحال ملک سے باہر ہیں لہذا حاضری کےلیے معاف کیا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے میشا شفیع و دیگر کے خلاف چالان عدالت میں جمع کرا رکھا ہے، ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ میشا شفیع و دیگر افراد الزامات کے حق میں ثبوت پیش نہ کرسکے۔

علی ظفر کی کردار کشی: میشا شفیع، عفت عمر سمیت 8 ملزمان کو نوٹس جاری

واضح رہے کہ معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے توہین آمیز مہم پر 2018 میں ایف آئی اے کو میشا کے خلاف درخواست دی تھی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں